پوری قوم فوج کی کاروائیوں میں اس کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف
گوجرانوالہ میں حالیہ ٹرین حادثے کے حوالے سے جائزات لینے کے زیر مقصد وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف نے اس شہر کا دورہ کیا
وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری کی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کورہیڈ کوارٹرگوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ ٹرین حادثے کی تفصیلات سے بذات خود جانکاری حاصل کی۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنر ل غیورمحمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فوجی حکام نے ریسکیو سروسز سمیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
بعد ازاں وزیراعلی پنجاب ٹرین حادثے میں زخم ی ہونے والے ہم وطنوں کی عیادت کی خاطر لیے سی ایم ایچ گوجرانوالہ تشریف لے گئے جہاں پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے افسوس ناک حادثے پرقوم کا ہرفرد اشک بارہے، فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان کی ایران سے ملحقہ سرحدوں پر ایران محافظین کی فائرنگ سے 4 پاکستانی ہلاک
ایرانی سرحدی محافظوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 6 افراد سوار تھے