صوبۂ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں چار دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں ایک گھر پر کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران القائدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ہلاک کیے جانے والوں میں پاکستان میں القاعدہ کا سربراہ ابدالی بھی شامل تھا۔ ان عسکریت پسندوں کی وہاں موجودگی کے حوالے سے ملنے والی ایک اطلاع پر کارروائی کی تھی

328933
 صوبۂ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں چار دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں ایک گھر پر کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران القائدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ہلاک کیے جانے والوں میں پاکستان میں القاعدہ کا سربراہ ابدالی بھی شامل تھا۔
اس چھاپے کے فوراً بعد پولیس نے بتایا تھا کہ اس چھاپے کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے اے کے سینتالیس رائفلوں کے ساتھ ساتھ راکٹ لانچرز، خود کُش جیکٹیں اور لیپ ٹاپس بھی برآمد کیے گئے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس دوران اکتالیس دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔ لاہور سے شمال کی جانب اٹھارہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع فیروز والا میں اس چھاپے کے دوران دو عسکریت پسندوں کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ حکام نے ان عسکریت پسندوں کی وہاں موجودگی کے حوالے سے ملنے والی ایک اطلاع پر کارروائی کی تھی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں