ایم کیو ایم کےدو رہنما ؤں کا بھارت سے فنڈ لینے کا اعتراف

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور طارق میر سے 2012ء میں الگ الگ تفتیش کی تھی جس میں دونوں نے بیان دیا تھا کہ ایم کیو ایم بھارت سے فنڈ لیتی رہی ہے۔

327012
  ایم کیو ایم کےدو  رہنما ؤں کا   بھارت سے فنڈ لینے کا اعتراف


سینٹرل لندن کی بیل گریویا پولیس نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کارکن سرفراز مرچنٹ سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے 15 اپریل 2015 کو تفتیش کی جس کیلئے ایک پری انٹرویو بریفنگ تیار کی گئی ۔ اس دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور طارق میر سے 2012ء میں الگ الگ تفتیش کی تھی جس میں دونوں نے بیان دیا تھا کہ ایم کیو ایم بھارت سے فنڈ لیتی رہی ہے اور بعض غیرقانونی ذرائع سے بھی رقوم اکٹھی کی گئی ہیں ۔ اس دستاویز میں بتایا گیا کہ سرفراز مرچنٹ کو 5 دسمبر 2013 کو منی لانڈرنگ کی تفتیش کیلئے گرفتار کیا گیا تھا جس میں اس سے متحدہ کے فنڈز کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے زیر استعمال عمارت سے بڑی تعداد میں نقدی تحویل میں لی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کے بھی شواہد ملے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان میں انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کی ہیں ۔ 2012 ء میں محمد انور اور طارق میر سے انٹرویو لیے گئے جس میں دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ بھارتی حکومت سے ایم کیو ایم فنڈز وصول کرتی رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں