الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے دھاندلی کے دعووں کو مسترد کردیا

انتخابی دھاندلی انکوائری کمیشن کے سامنے الیکشن کمیشن کے اراکین نے تحریری دلائل دیتے ہوئے اضافی بیلٹ پیپرزکےغلط استعمال سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام شکوک وشبہات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحریر بیان میں کہا ہے کہ آراوز کی جانب سے ووٹ ڈبوں م

323199
الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے دھاندلی کے دعووں کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف پاکستان کے دھاندلی کے تمام دعووں کو مسترد کردیا ہے۔
انتخابی دھاندلی انکوائری کمیشن کے سامنے الیکشن کمیشن کے اراکین نے تحریری دلائل دیتے ہوئے اضافی بیلٹ پیپرزکےغلط استعمال سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام شکوک وشبہات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے تحریر بیان میں کہا ہے کہ آراوز کی جانب سے ووٹ ڈبوں میں بھرنے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے دلائل میں مزید کہا کہ فارم 15 کی گمشدگی میں کے پی کے سرفہرست،سندھ دوسرے،پنجاب تیسرے نمبرپرہے،تاہم فارم 15 کی گمشدگی اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نااہلی ہے،بد نیتی نہیں۔بیلٹ پیپرزکی اردوبازارسےچھپائی ثابت کرنےکےشواہد بھی سامنےنہیں آئے،یہ بھی نہیں بتایاکہ اضافی بیلٹ پیپرزکاغلط استعمال پریزائڈنگ افسرنےکیایا آر او نے،نہیں بتایاگیا۔
اضافی بیلٹ پیپرزکاغلط استعمال کس نے،کیسے،کب اورکہاں کیا،پی ٹی آئی دھاندلی کےمتعددالزامات سےدستبردارہوگئی ہے ۔
تحریر ی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انکوائری کمیشن میں اپنےتجویزکردہ گواہان سےبھی دستبردار ہو گئی ہے جس سے تحریک انصاف کے غیر سنجیدہ طور پر کاروائی کرنے کا بھی پتہ چلتا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ ،نادرا رپورٹس سے بھی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی،فارم 15 کی گمشدگی سے کوئی بد نیتی ثابت نہیں ہوتی،دھاندلی یامنظم دھاندلی ٹھوس شواہدسےثابت ہوسکتی ہےجوسامنےنہیں آئے ہیں۔ کمیشن نے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ عام انتخابات 2013 شفاف اورغیر جانبدارتھے،کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی ہے۔

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں