ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر دستاویزی فلم

یاد رہے کہ ملالہ کو 14 سال کی عمر میں طالبان نے گولی ماری تھی البتہ اس کے بعد بھی ملالہ نے تعلیم کے لیے جنگ جاری رکھی۔ اس

311104
ملالہ یوسف زئی کی  زندگی پر  دستاویزی فلم


نوبل امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی دوشیزہ ملالہ یوسف زئی کی سوانح حیات پر فلم بنائی جا ئیگی۔
دستاویزی فلموں کے ہدایت کار ڈیوس گوگنھیم اس فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں، اس فلم کا ٹائٹل 'نیمڈ می ملالہ' رکھا گیا ہے۔ جس میں ملالہ اور ان کے گھر والوں کو دکھایا گیا ہے جو تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ملالہ کو 14 سال کی عمر میں طالبان نے گولی ماری تھی البتہ اس کے بعد بھی ملالہ نے تعلیم کے لیے جنگ جاری رکھی۔
اس فلم میں ملالہ کا ایک موقع پر کہنا تھا کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کے لیے کھڑا ہوا جائے۔
اس فلم میں ملالہ کے گھرانے کو بھی متعدد بار دکھایا گیا ہے جس میں ان کا بھائی، دوست اور والدین شامل ہیں۔
یہ فلم دو اکتوبر سے ریلیز ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں