فوج کا کراچی میں فوجی  آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ رینجرز کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ہیں کراچی میں رینجرز نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کارروائی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان کی سیاسی وابستگی سے بالاتربالاتر ہوکرک

309694
فوج کا کراچی میں فوجی  آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ رینجرز کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ہیں کراچی میں رینجرز نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کارروائی شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرکارروائی کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹرز پر رینجرز کے چھاپے کے ایک دن بعد کراچی کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے پیراملٹری فورس کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔
اس سے کراچی کے ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ میں آنے والی حالیہ تیزی کو پاک فوج کی مکمل حمایت کا اشارہ ملتا ہے۔
کور کمانڈر نے پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز کا جمعرات کو دورہ کیا اور ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک اس سلسلے میں انہیں وہاں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے رینجرز کی ’سخت محنت‘ کی تعریف کی اور امید ظاہر کی یہ آپریشن اسی رفتار سے جاری رہے گا۔
کور کمانڈر نے امید ظاہر کی کہ بلاامتیاز آپریشن کی موجودہ رفتار آخری مجرم، دہشت گرد، ٹارگٹ کلر اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن کسی قسم کے تعصب کے بغیر جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں