پاک فوج کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے: وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم محمد نواز شریف اور روس کے دورے پر گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے لیے لڑرہی ہے اس کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور یہ

309287
پاک فوج کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے: وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم محمد نواز شریف اور روس کے دورے پر گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک  رابطہم ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے لیے لڑرہی ہے اس کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی پاک فوج کے خلاف بیان دے اور ہم چپ رہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے آصف زرداری کےبیان پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ردعمل کو بھی سراہا۔
خیال رہے کہ سابق آصف علی زرداری نے رواں ہفتے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُنھیں دیوار سے لگانے اور ان کی کردار کشی کرنے کی روش ترک نہ کی گئی تو وہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک کے جرنیلوں کے بارے میں وہ کچھ بتائیں گے کہ وہ وضاحتیں دیتے پھریں گے۔ آصف علی زرداری نے فوجی قیادت کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ وہ تو تین سال کے لئے آئے ہیں اور پھر چلے جائیں گے جبکہ اُنھوں نے ساری عمر پاکستان میں رہنا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے آصف زرداری کےبیان پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ردعمل کو بھی سراہا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں