پیرس ایئرشو میں پاکستانی لڑاکا طیارے کا فضائی مظاہرہ

پیرس ایئرشو کے دوران پاکستانی میں تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 نے کامیاب فضائی جوہر دکھائے تو اس کا پہلا آرڈر بھی مل گیا ۔

304149
پیرس ایئرشو میں   پاکستانی  لڑاکا طیارے کا  فضائی  مظاہرہ

پیرس ایئرشو کے دوران پاکستانی میں تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 نے کامیاب فضائی جوہر دکھائے تو اس کا پہلا آرڈر بھی مل گیا ۔اس حوالے سے وہاں موجود پاک فضائیہ کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ایئرکموڈور خالد محمود نے کہا ہے کہ جے ایف 17 طیارے کی فروخت کے پہلے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں اور 2017 میں یہ طیارے فراہم کئے جائیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معاہدہ کس ملک کے ساتھ اور کتنے طیاروں کا ہوا ہے البتہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ایشین ملک کے ساتھ کیا ہے۔
ائیرکموڈور خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے آرڈر حاصل کرنے کے لئے پیرس ایئرشو اچھا مقام ہے جہاں ممالک کو اس کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے جب کہ دیگر 11 ممالک نے پاکستانی لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی لی ہے۔
واضح رہے کہ پیرس ایئرشو میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 تھنڈرطیارے حصہ لے رہیں ہیں جن میں ایک طیارہ فضا میں جوہر دکھا رہا ہے جب کہ دوسرا ڈسپلے اور تیسرا ریزرو کے طورپرشامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جے ایف 17 تھنڈرمتحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی کے ائیر شو میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں