گلگت بلتستان میں انتخابات، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں سے 19 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تیرہ نشستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے

297695
گلگت بلتستان میں انتخابات، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

گلگت بلتستان میں انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا
پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں سے 19 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تیرہ نشستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین MWM نے دو ،تحریک انصاف ، جے یو آئی اور آئی ٹی پی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے جبکہ سابق حکمران پارٹی پی پی پی کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی۔
یہاں سے ہارنے والوں میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلٰی مہدی شاہ، سابقہ وزیر خزانہ علی اختر، سابقہ وزیر زراعت شیخ نثار حسین، سابق وزیر زکٰوۃ نصیر خان اور سابق مشیر وزیر اعلٰی آفتاب حیدر شامل ہیں۔
حلقہ 7 اور 10 کے نتائج روک دئیے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں