شمالی وزیرستان میں کاروائی، 19 دہشت گردہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 اہم کمانڈروں سمیت 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

295973
شمالی وزیرستان میں کاروائی، 19 دہشت گردہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 اہم کمانڈروں سمیت 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ جھڑپ میں 7 اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے 5 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ان حملوں میں متعدد سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں