سیاسی و عسکری قیادت کا قومی ایکشن پلان کے مختلف پہلووں پر غور

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا

294745
سیاسی و عسکری قیادت کا قومی ایکشن پلان کے مختلف پہلووں پر غور

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجلاس میں آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی آپریشن سمیت علاقائی سیکیورٹی کے امور بھی اجلاس میں زیر غور آئے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 21 نکات پر مشتمل قومی ایکشن پلان نافذ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ، خواجہ آصف اور اسحق ڈار ، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں شرکت کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں