راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس سروس کا جلد آغاز متوقع

حکومتِ پنجاب نے لاہور میں میٹرو بس کے منصوبے کو متعارف کروانے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے مکینوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دونوں جڑواں شہروں کو درمیان جس میٹرو منصوبے کا آغاز کیا تھا وہ اپنے تکمیل کے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے

288968
راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس سروس کا جلد آغاز  متوقع

حکومتِ پنجاب نے لاہور میں میٹرو بس کے منصوبے کو متعارف کروانے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے مکینوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دونوں جڑواں شہروں کو درمیان جس میٹرو منصوبے کا آغاز کیا تھا وہ اپنے تکمیل کے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اس منصوبے کو وقت سے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ہے اگرچہ اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے اس منصوبے کی تکمیل میں ئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخر کار حکومت نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا ہی دیا ہے اور چند دنوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو سروس کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے۔
ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کی نگران اور عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بس سروس سے جڑواں شہروں کے دو لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں