بول ٹی وی چینل کی بولتی بند، سینئر اینکرز مستعفی

انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ایگزیکٹ سے متعلق ایک سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی چینل کی سینئر قیادت اور کچھ مشہور صحافیوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ مستعفی ہونے والے اینکرز میں افتخار احمد، اور عاصمہ شیرازی، نصرت جاوید اوروجاہت ایس خان بھی شامل

286631
بول ٹی وی چینل کی بولتی بند، سینئر اینکرز مستعفی

انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ایگزیکٹ سے متعلق ایک سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی چینل کی سینئر قیادت اور کچھ مشہور صحافیوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
نامور صحافی اور بول ٹی وی چینل کے صدر اور ایڈیٹر ان چیف کامران خان نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بتایا کہ وہ فوری طور پر نئے چینل سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔
ان کے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے کے بعد بول سے مستعفی ہونے والے اینکرز میں افتخار احمد ، اور عاصمہ شیرازی ، نصرت جاوید اور وجاہت ایس خان بھی شامل ہیں جبکہ اظہر عباس ، نے بھی اپنے عہدے سے استعفےٰ دے دیا ہے۔
ان تمام افراد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب ضمیر اس ادارے کے ساتھ چلنے کی اجازت نہیں دیتا ، استعفیٰ اور علیحدگی بڑا تکلیف دہ فیصلہ ہے ۔ بول کے سینئر عہدیدار ایک ایک کرکے استعفیٰ دے رہے ہیں ،اب دیکھتے ہیں مزید کتنے استعفے آتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں