میر جان محمد جمالی اپنے عہدے سے مستعفی

صوبہ بلوچستان کے قائمقام گورنر نے جمالی کی اسعفی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے

286217
میر جان محمد جمالی اپنے عہدے سے مستعفی

صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی ایک بار پھر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یاد رہے کہ جمالی کا تعلق وفاق میں برسرِ اقتدار جماعت مسلم لیگ ن سے ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے کے قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نے جان محمد جمالی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ میر جان محمد جمالی سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ناراض تھی کیونکہ انہوں نے سینیٹ کے انتخابات میں پارٹی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
جان محمد جمالی نے ان انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو خواتین کی نشست پر امیدوار بنایا تھا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان محمد جمالی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا تاہم وہ تحریک پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں