آپریشن ضرب عضب فیصلہ کن مرحلے میں

مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت یہ جنگ اب فیصلہ کن مرحلے میں ہے ۔

284179
آپریشن ضرب عضب فیصلہ کن مرحلے میں

مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر کمانڈ اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف محفوظ پاکستان ہی خوشحال پاکستان ثابت ہوسکتا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ہمارے آج کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے ہے ۔ جنگ صرف فوج نہیں لڑتی بلکہ یہ پوری قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہوا کرتی ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ ان کامیابیوں ہی کی بدولت شہروں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا ماحول پیدا ہوا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت یہ جنگ اب فیصلہ کن مرحلے میں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں