متحدہ مسلم لیگ کے چیئرمین پر ویز مشرف ہونگے

۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور ان کے ساتھیوں نے پر ویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا چیئرمین بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔

284260
متحدہ مسلم لیگ کے چیئرمین پر ویز مشرف  ہونگے

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف متحدہ مسلم لیگ کے چیئرمین ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور ان کے ساتھیوں نے پر ویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا چیئرمین بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے چوہدری برادران نے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔چوہدری شجاعت کے ساتھی سندھ اور پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں اور ان کو متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ پر ویز مشرف گزشتہ ایک برس سے متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے کوشاں ہیں ۔وہ 19 اپریل 2014 کو کراچی آئے تھے جس کے بعد سے ہی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں