وزیراعظم نواز شریف کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

خطے میں بڑی اہم پیش رفت۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

269753
وزیراعظم نواز شریف کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

وزیراعظم محمدنوازشریف افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل افغانستان کا دور ہ کرینگے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اوردیگر سینئرحکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف، افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا دوسرا اور قومی اتحادی حکومت کے قیام کے بعد پہلا دورہ افغانستان ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں