حوثیوں کا فائر بندی قائم کرنے پر خوشی کا اظہار

یمن کی خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ روس نے یمن میں انسانی مقاصد کی فائر بندی سے متعلق خاکہ بل اور یمن کے عوام پر کیے جانے والے حملوں پر پوری دنیا کی جانب سے علاقے میں امن کے قیام کے لیے کیے جانے والی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے

269085
حوثیوں کا فائر بندی قائم کرنے پر خوشی کا اظہار

یمن میں حوثیوں نے روس کی تجویوز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یمن میں حوثی انصار اللہ تحریک نے روس کی ماہ اپریل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کردہ فائر بندی سے متعلق خاکہ بل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یمن کی خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ روس نے یمن میں انسانی مقاصد کی فائر بندی سے متعلق خاکہ بل اور یمن کے عوام پر کیے جانے والے حملوں پر پوری دنیا کی جانب سے علاقے میں امن کے قیام کے لیے کیے جانے والی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اتوار کو یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا نے مسلح باغیوں کے ایک ترجمان سے منسوب خبر میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے جنگ بندی کو قبول کر لیا ہے تاکہ امدادی تنظیموں کو شہریوں کے لیے امداد فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
یہ خبر ایجنسی اب حوثی باغیوں کے کنڑول میں ہے اور اس کے مطابق کرنل شرف غالب لقمان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اتوار کو حوثیوں نے اپنی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے امدادی کارکنوں کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
باغیوں کی اس رضا مندی سے چند گھنٹے قبل ہی سعودی زیرقیادت میں اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش پر بمباری کی۔
گزشتہ ہفتے امریکہ اور سعودی عرب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آئندہ منگل سے پانچ روز کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں