لاہور میں میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری

27 کلو میٹر طویل راہداری کی تکمیل کے لیے 27 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے

263694
لاہور میں میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری

پاکستان میں مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے حتمی منظوری کے لیے اسے ایکنک کےسپرد کردیا ہے۔
اس منصوبے کے زیر تحت لاہور میں 27.1 کلومیٹر طویل سگنل فری راہداری تعمیر کی جائے گی۔ جس کی تکمیل کے لیے 27 مہینوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
یہ نظام 30 ہزار افراد فی گھنٹے کی استعداد کا حامل ہوگا۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے چین کی حکومت رعایتی قرضے کے ساتھ پنجاب کے اپنے وسائل سے سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں