عوام کا ایک بار پھر مسلم لیگ نون پر اعتماد: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے عوام کے مسلم لیگ نون کی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے لندن میں بیان جاری کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز میں شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد پر ق

251430
عوام کا ایک بار پھر مسلم لیگ نون پر اعتماد: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے عوام کے مسلم لیگ نون کی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے لندن میں بیان جاری کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز میں شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ ان کی جماعت پر جو دھاندلی کا الزام لگاتے تھے ان کو عوام کے اعتماد پر بھی بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ نون پر اعتماد کرتے ہوئے ان تمام سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے جو بیان بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد اور کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ ہم ملک سے مسائل کے خاتمے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں۔عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کی منتخب حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب و روزمحنت جاری رکھے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں، انکی بدولت مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نومنتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دل و جان سے کام کریں گے ۔وزیر اعظم نے بالخصوص مسلم لیگ ن کی چاروں صوبوں میں شاندار کامیابی کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی توثیق ہے جو وہ عوام کی معاشی اور سماجی حالت سنوارنے کیلئے اپنائے ہوئے ہے ۔ثابت ہوگیا کہ عوام نے 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن پر درست اعتماد کا اظہار کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں