کراچی والوں نےبہت برداشت کیا۔ اب کاری ضرب لگانے کا وقت ہے:عمران

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور الیکشن جیتنے کے لئے پورا زور لگائیں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی جلسہ آج شام عائشہ

241289
کراچی والوں نےبہت برداشت کیا۔ اب کاری ضرب لگانے کا وقت ہے:عمران

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور الیکشن جیتنے کے لئے پورا زور لگائیں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی جلسہ آج شام عائشہ منزل پر منعقد ہوگا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ آج شام شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر ہوگا جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے جبکہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی شرکت کریں گی ۔
عمران خان نے اجح کے جلسے سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نشست سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کے مستقبل کے لئے یہ الیکشن اہم ہے جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کراچی کا مستقبل کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن جیتنے کے لئے پورا زور لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز پولنگ کے روز خوف کی فضا ختم کرنے میں کردار ادا کرے اور ایم کیو ایم سے بھی اپیل ہے کہ وہ خوف نہ پھیلائے اور ووٹرز کو ان کا حق آزادنہ طور پر استعمال کرنے دے، جماعت اسلامی سے بات ہوئی لیکن لگتا ہے وہ بھی میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے تحریک انصاف پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگرجماعتیں محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں