سانحہ بلوچستان میں جان بحق 20 مزدوروں کوسپردِ خاک کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کل ہلاک کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والے 20 مزدوروں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالمالک نے بھی جنازے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے میتوں کو کندہ دیا

234094
سانحہ بلوچستان میں جان بحق 20 مزدوروں کوسپردِ خاک کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کل ہلاک کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والے 20 مزدوروں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالمالک نے بھی جنازے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے میتوں کو کندہ دیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے قتل کیے جانے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نماز جنازہ میں ڈی سی او رحیم یار خان سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے تربت میں پیش آیا، مزدور سہراب ڈیم کی تعمیرات پر کام کر رہے تھے کہ سوتے میں موت نے ان کو آن گھیرا۔
ہلاک ہونے والے تمام تر افراد محنت کش تھے جو کہ وہاں پر ایک پل کی تعمیرات کے لئے موجود تھے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جو کہ رات گئے ان مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں