وادی تیراہ میں بارودی سرنگ دھماکہ دو دو فوجی شہید
وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی شہید ہوگئے ۔
290341
وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا خیبر ٹو آپریشن جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی حوالدار حضرحیات اور سپاہی افتخار شہید ہوگئے ۔ اس آپریشن کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس علاقے میں فوجی کاروائی جاری ر کھنے کا عزم رکھتے ہیں ۔