ایم کیو ایم کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ

جناح گراؤنڈ میں جمع ہونے والےایم کیو ایم کے کارکنوں نے گو عمران گو کے نعرے لگائےاور تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ کر دیا۔

289895
ایم کیو ایم کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ

تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل جب ضمنی انتخابات کے لئے جلسہ گاہ پہنچے تو ایم کیو ایم کے کارکن بھی جناح گراؤنڈ میں جمع ہونے لگے ۔ کچھ دیر بعد عمران اسماعیل کارکنوں کے ساتھ واپس جانے لگے تو ایم کیو ایم کے کارکنوں نے نعرہ بازی شروع کر دی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔ اس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے گو عمران گو کے نعرے لگائےاور تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ کر دیا۔ دونوں جماعتوں کے کارکن گتھم گتھا ہوگئےاور ایم کیو ایم کے کارکنوں نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔
صحافیوں سے گفتگو کے بعد عمران اسماعیل کارکنوں کے ساتھ واپس چلے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں