خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور،مانسہرہ اور چترال کے علاقوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5ریکار ڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکزافغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر 15کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے میں تاحال کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور لوئر دیر جب کہ گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔