وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کراچی کی صورتِ حال پر غور

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

273055
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کراچی کی صورتِ حال پر غور

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آبائی علاقوں میں واپسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال خاص طور پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اورکراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران آئی ڈی پیز کی واپسی اور مغربی سرحد ؍ فاٹا کی سکیورٹی کے لئے ایف سی کے ونگز میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں