دہشت گردی کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: وزیراعلیٰ شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لاہور میں مسیحی برادری پر ہونے والے حملوں کو بزدلانہ حملے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ یہ حملے ملک کی ساکھ پر کیے جانے والے حملوں کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہیں

265803
دہشت گردی کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے: وزیراعلیٰ شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لاہور میں مسیحی برادری پر ہونے والے حملوں کو بزدلانہ حملے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ یہ حملے ملک کی ساکھ پر کیے جانے والے حملوں کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشت گرد ی کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے اور اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں سے دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہیں اور انجام پت پہنچنے سے قبل یہ ان کی آخری کاروائیاں ہیں اس لیے قوم کو ان دنوں دہشت گردوں پر کڑی نگاہ رکھنی ہوگی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپس میں متحد ہو کر ان دہشت گردوں کو مقابلہ کریں اور دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہوئے ہیں ان سے متعلق حکومت کو آگاہ کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی فورس کی نئی کمک پہنچنے سے حالات مکمل طور حکومت کے کنٹرول میں ہوں گے اور یہ نئی فورس عوام کے ساتھ مل کر ملک میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں