ٹی آر ٹی کو عالمِ اسلام استنبول ایوارڈ سے نوازہ گیا

ایوارڈ کی اس تقریب میں میں پاکستان کے صدر ممنون حسین، اسلام آباد میں ترکی کے سفیر بابر گیرگین، ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایرکان دوردو کے علاوہ بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی

260268
ٹی آر ٹی کو عالمِ اسلام استنبول ایوارڈ سے نوازہ گیا

عالمِ اسلاماستنبول ایوارڈ مستحقین میں تقسیم کردیے گئے۔
اسلامی ممالک کے تھنک ٹینک پر مشتمل فورم کا چھٹا اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس جس میں ترکی کی چار مختلف فاؤنڈیشنز کو ایوراڈ سے نوازا گیا میں ٹی آر ٹی کو بھی ایوارڈ عطا کیا گیا۔
اسلامی ممالک کے تھنک ٹینک کی فورم کے چھٹے اجلاس میں عالمی اسلام کی ویژن ، آپس کے اتحاد میں اہم کردار اداکرنے والے افراد اور اداروں کو ہر سال باقاعدگی سے عالمِ اسلام استنبول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بار سرکاری شخصیات، سفارت کاری، بزنس، سائنس، ثقافت ، ٹکنولوجی، اسٹریٹجی، کھیلوں اور پبلک ڈپلومیسی کے شعبنوں میں ایروارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔
ایوارڈ کی اس تقریب میں میں پاکستان کے صدر منون حسین، اسلام آباد میں ترکی کے سفیر بابر گیرگین، ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایرکان دوردو کے علاوہ بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
دس مختلف کیٹگریز میں دیے جانے والے عالمی اسلام استنبول ایوارڈز میں سے چار ایوارڈ ز ترکی کے چار مختلف اداروں کو دیے گئے۔
پبلک ڈپلومیوسی کے شعبے میں ایوارڈ ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کو دیا گیا جسے ٹی آر ٹی کی جانب سے
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایرکان دوردو نے حاصل کیا۔
ایوارڈ کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مرحوم نجم الدین ایربکان کے نام سے بھی ایوارڈ کا اجرا کیا گیا۔
استنبول ٹکنولوجی ایوارڈ آسیلسان کو دیا گیا۔
پاکستان سینیٹ کی ڈیفینس کمیٹی کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب کے بعد ایوارڈ کی اس تقریب کو ویب سائٹ پر بھی پیش کیا گیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں