نوازشریف شاہ سلمان ملاقات میں سلامتی، توانائی اور دفاع پر اتفاق

وزیراعظم محمدنوازشریف اورسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودنےپاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت اورمختلف شعبوں میں انھیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔دونوں رہنمائوں نے ریاض میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی بین الاقوامی امور پر تفصی

248860
نوازشریف شاہ سلمان ملاقات میں سلامتی، توانائی اور دفاع پر اتفاق

وزیراعظم محمدنوازشریف اورسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودنےپاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت اورمختلف شعبوں میں انھیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔دونوں رہنمائوں نے ریاض میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئے ۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت،سرمایہ کاری، توانائی ، سلامتی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔


وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہب کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور قیام پاکستان کے وقت سے ہی ان کے درمیان شاندار تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان برادراسلامی ملک کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کومزید مستحکم کرناچاہتا ہے۔
شاہ سلمان نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انھیں مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون مضبوط بنا کر خوشی ہوگی انہوں نے دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت کا خاص طورپر ذکرکیا۔


اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے ہر مشکل میں ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات محدود نہیں ، شاہ سلمان کے دور میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو مشترکہ دشمن بھی قرار دیا۔ اس سے پہلے سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف وفد کے ساتھ ریاض پہنچے تو اس وقت نئی تاریخ رقم ہو ئی جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود تمام تر پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور پوری کابینہ کے ساتھ ائر پورٹ پہنچے اور وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں