سپریم کورٹ: بلدیاتی انتخابات کی تاخیر سے متلعق مقدمے کی کاروائی

پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین پر عمل نہیں کرنا تو اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں

239795
سپریم کورٹ: بلدیاتی انتخابات کی تاخیر سے متلعق  مقدمے کی کاروائی

پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین پر عمل نہیں کرنا تو اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار راجہ رب نواز نے موقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے وزیر اعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ 18 ویں ترمیم کے ثمرات کا نتیجہ ہے کہ پانچ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے ۔ وکیل الیکشن کمیشن اکرم شیخ نے کہا کہ صوبے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رخنہ ڈال رہے ہیں ۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے کام میں رخنہ ڈالے تو ہم گھر بیٹھ جائیں ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ، کسی کو تکلیف ہو گی تو عدالت آئے گا ۔ عدالت آنے والے سے پوچھیں کہ پانچ سال تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے ۔
بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں