تین سال کے اندرملک میں توانائی بحران ختم ہو جائے گا: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگلے تین سال میں پاکستان توانائی کے بحران سے باہر نکل آئے گا اور ملک میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بجلی کی وافر مقدار دستیاب ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا

239371
تین سال کے اندرملک میں توانائی بحران ختم ہو جائے گا: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگلے تین سال میں پاکستان توانائی کے بحران سے باہر نکل آئے گا اور ملک میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بجلی کی وافر مقدار دستیاب ہوگی۔
کراچی میں پاکستان ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
نویں پاکستان ایکسپو 2015 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف بجلی کی فراہمی نہیں بلکہ سستی بجلی فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے ایل این جی پر مشتمل پاور جنریٹرز منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صورتحال کو منفی سے مثبت بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور مزید بجلی سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندوق صرف ریاست کے پاس ہوگی، کسی اور کے پاس برداشت نہیں کریں گے۔ ملیشیا جہاں جہاں بھی ہوگی نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کو روشنیوں کو شہر بنا کر دم لیں گے۔ شہر میں امن کیلئے جاری آپریشن بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ اگلے تین سال کے دوران توانائی بحران بھی ختم کر دیں گے اور برآمدات بھی پچاس ارب ڈالرز تک لے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع فنکاروں نے روایتی رقص پیش کیا۔ اونٹ ڈانس نے بھی تقریب بھی تقریب کی رونقیں دوبالا کر دیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں