چینوٹ میں سونے، تانبے اور لوہے کے قیمتی ذخائرکی دریافت

چنیوٹ سے سونے، چاندی، لوہے اور تانبے کے بے پناہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ انشا اللہ اب پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ ذخائر اٹھائیس مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں جبکہ تقریباً د و ہزا مربع کلومیٹر کے رقبے میں اسی قسم کے مزید ذخائر ملنے کی توقع ہے۔عالمی منڈی میں تانبے کی قیمت پانچ ہزار ڈالر فی ٹن ہے جبکہ خام لوہے کی قیمت سو ڈالر فی ٹن ہے۔

216880
چینوٹ میں سونے، تانبے اور لوہے کے قیمتی ذخائرکی دریافت

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام قدرتی وسائل مکمل طور پر بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو چینوٹ میں رجوعہ کے مقام پر سونے، تانبے اور لوہے کے قیمتی ذخائرکی دریافت کے بارے میں ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کومتنوع قدرتی وسائل سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ دریافت شدہ معدنی وسائل کے تجربات کی تکمیل پر ان کے لئے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی۔
یہ ذخائر اٹھائیس مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں جبکہ تقریباً د و ہزا مربع کلومیٹر کے رقبے میں اسی قسم کے مزید ذخائر ملنے کی توقع ہے۔
عالمی منڈی میں تانبے کی قیمت پانچ ہزار ڈالر فی ٹن ہے جبکہ خام لوہے کی قیمت سو ڈالر فی ٹن ہے۔
چین کے ایک ماہر نے بتایا کہ لوہے کے وسیع ذخائر سے علاقے میں سٹیل ملز کے قیام میں مدد ملے گی۔
قدرتی وسائل چین، جرمن، سوئس اور کینیڈین ماہرین کان کنی کی تکنیکی خدمات اور کوششوں سے حاصل ہوئے ہیں۔ چنیوٹ سے ملنے والے لوہے کے ذخائر کا تخمینہ 50 کروڑ ٹن لگایا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوام کیلئے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چنیوٹ سے سونے، چاندی، لوہے اور تانبے کے بے پناہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ انشا اللہ اب پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کشکول توڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ آج ہم قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری لائے ہیں۔ ہم لوہا تلاش کرنے نکلے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سونے کے ذخائر مل گئے۔ معدنیات کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عوام کو خوشحالی دے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں ہم اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کشکول نہیں توڑ سکے لیکن انشا اللہ اب کشکول نہیں بلکہ تانبا اور سونا لے کر دنیا کے پاس جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کر دے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں