ملا عبدالرؤف ڈرون طیاروں کے حملے میں ہلاک

دہشت گرد تنظیم داعش کے افغانستان کے ذمہ دار ملا عبدالرؤف امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

215077
ملا عبدالرؤف ڈرون طیاروں کے حملے میں ہلاک

دہشت گرد تنظیم داعش کے افغانستان کے ذمہ دار ملا عبدالرؤف امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلمند صوبے میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی گاڑی پر بمباری کے نتیجے میں سابق طالبان کمانڈر ملا عبدالرؤوف سمیت چھ دہشت گرد ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئےہیں۔ ملا عبدالروؤف نے گزشتہ سال طالبان کے ساتھ اختلافات کے بعد دولتِ اسلامیہ سے وفاداری کا اظہار کیا تھا۔شمالی ہلمند صوبے میں مقامی اکابرین نے بتایا کہ ایک کار جس میں چھ افراد سوار تھے صحرا سے گرتے ہوئے اس حملے کا شکار ہوئی اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ افغانستان میں نیٹو کے حکام نے ابھی تک ملا عبدالروؤف کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ملا عبدالروؤف نے 2001 میں گرفتاری کے بعد چھ برس تک گوانتانامو بے کے قید خانے میں بھی گزارے تھے مگر بعد میں ان کے طالبان کے رہنما ملا عمر سے اختلافات شروع ہو گئے تھے ۔دولتِ اسلامیہ کی جانب سے خراسان صوبے کے قیام کا اعلان افغان طالبان کے سابق رہنما حافظ سعید خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔انھوں نے اس کے بعد طالبان کے جھنڈے کی جگہ دولتِ اسلامیہ کے جھنڈے لگائے اور دولتِ اسلامیہ کے لیے شدت پسندوں کی بھرتی کا آغاز کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں