وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی نئی قیمت ستر روپے انتیس پیسے فی لیٹر ، ایچ او جی سی اسی روپے اکتیس پیسے ، مٹی کا تیل اکسٹھ روپے چوالیس پیسے لائٹ سپیڈ ڈیزل ستاون روپے چورانوے پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل اسی روپے اکسٹھ پیسے ہوگی

204898
وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی نئی قیمت ستر روپے انتیس پیسے فی لیٹر ، ایچ او جی سی اسی روپے اکتیس پیسے ، مٹی کا تیل اکسٹھ روپے چوالیس پیسے لائٹ سپیڈ ڈیزل ستاون روپے چورانوے پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل اسی روپے اکسٹھ پیسے ہوگی نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے زرعی پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی جس سے کاشتکاروں اور زرعی صارفین کو فائدہ ہوگا۔ پٹرول کی حالیہ قلت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس مسئلے کو مکمل طورپر حل کرے گی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے سینئرافسرنے ایکسپریس سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ریونیو کا بہت نقصان ہورہاہے اس لیے یہ فیصلہ کیاگیاکہ پٹرولیم منصوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید 5 فیصد تک اضافہ کردیا جائے۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں5 فیصداضافہ کیاگیاتھاجس کے بعدپٹرولیم مصنوعات22فیصدلاگوہے اور اب 2 تجاویز زیرغور ہیں،پہلی مزید5فیصد اضافہ اس پرعملدرآمد کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح22فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوجائیگی جبکہ دوسری تجویزیہ زیرغورہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 5کے بجائے 7فیصداضافی سیلزٹیکس لگایا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں