ہم بلوچستان کو ایک مثالی صوبہ بنانے کے خواہاں ہیں: نواز شریف

نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں بامعنی ترقی کرتے ہوئے سماجی ترقی میں بھی پیش رفت کی ہے

189468
ہم بلوچستان کو ایک مثالی صوبہ بنانے کے خواہاں ہیں: نواز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے نہیں دے گا اور ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ترقیاتی فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں بامعنی ترقی کرتے ہوئے سماجی ترقی میں بھی پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وفاق سے 100 فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جاچکے ہیں جب کہ قومی مالیاتی ایوارڈمیں بلوچستان کافنڈ 5.11 سےبڑھاکر9.9کردیا گیا ہے اور وفاق و صوبائی حکومت پرامن بلوچستان کے لئے پر امید ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے تعاون سے زلزلہ زدگان کیلیےرہائشی منصوبے پرکام کررہی ہے اور حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل مہیا کرتی رہے گی جب کہ بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ زلزلہ زدگان کی بحالی بھی کی جو کہ قابل تحسین اقدام ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ بلوچستان حکومت وفاقی حکومت سے تعاون کرتے ہوئے اپنے ترقیاتی امور سر انجام دیتی رہے گی اور اس صوبے کو ایک مثالی صوبہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں