ملا فضل اللہ  کوعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد اب کوئی بھی امریکی شہری ملافضل اللہ سےکسی قسم کالین دین نہیں کرسکتا جب کہ امریکا میں ملا فضل اللہ کے تمام اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے

184381
ملا فضل اللہ  کوعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

امریکانے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد اب کوئی بھی امریکی شہری ملافضل اللہ سےکسی قسم کالین دین نہیں کرسکتا جب کہ امریکا میں ملا فضل اللہ کے تمام اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مُلا فضل اللہ نومبر 2013ء میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ مُلا فضل اللہ کی سربراہی میں کالعدم تحریک طالبان نے پشاور میں سکول پر حملہ کیا جس میں 148 افراد شہید ہوئے جن میں سے بڑی تعداد بچوں کی تھی۔اس حملے کے فوراً
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے افغانستان کا ہنگامی دورہ کرکے افغان حکام سے ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت مُلا فضل اللہ کے سر کی ایک ملین ڈالرز قیمت بھی مقرر کر چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں