کشمیر میں بارڈر پر جھڑپ میں ایک بچی جان بحق

مقبوضہ کشمیر میں واقع 193 کلو میٹر طویل سیالکوٹ شہر کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں میں حالیہ ایام میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دو روز پیشتر رونما ہونے والی جھڑپ میں دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے تھے

169670
کشمیر میں بارڈر پر جھڑپ میں ایک بچی جان بحق

کشمیر میں جھڑپ کے دوران ایک بچی جان بحق ہو گئی۔
کشمیر میں پاکستان اور ہندوستان کی مشترکہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی سیکورٹی فورسسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک 13 سالہ بچی ہلاک جبکہ ایک 8سالہ بچہ زخمی ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے جھڑپ چھیڑنے کی ذمہ داری ہندوستانی فوجیوں پر عائد کی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں واقع 193 کلو میٹر طویل سیالکوٹ شہر کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں میں حالیہ ایام میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دو روز پیشتر رونما ہونے والی جھڑپ میں دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے ہندوستانی وزیر خارجہ کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے ہندوستان سے احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے دو روز قبل شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کے قاتلوں کو سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے کشمیر کے علاقے میں گاہے بگاہے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ اس دوران ابتک 23 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں