ائیر ایشیا کے طیارے کے ٹکڑے سمندر پر تیر رہے ہیں

ایک سو باسٹھ مسافروں کے ساتھ پرواز کرنے والے ائیر ایشیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کی تلاش کے تیسرے روز لاشوں کو برآمد کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کی تلاش کا عمل منگل کے روز بھی جاری رہا

165630
ائیر ایشیا کے طیارے کے ٹکڑے سمندر پر تیر رہے ہیں

ائیر ایشیا کے طیارے کے ملبے سے اب تک چالیس افراد کی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔
ایک سو باسٹھ مسافروں کے ساتھ پرواز کرنے والے ائیر ایشیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کی تلاش کے تیسرے روز لاشوں کو برآمد کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس سے قبل انڈونیشیا کے حکام نے کہا تھا کہ انھیں انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیرۂ جاوا میں اتوار کے روز لاپتہ ہونے والے ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ نظر آ گیا ہے۔
ایک انڈونیشیائی عہدے دار نے کہا ہے کہ 95 فیصد امکان ہے کہ یہ ملبہ ایئر ایشیا کی پرواز QZ8501 کا ہے۔
ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہو گئی تھی۔

اس ایئر بس اے 320 طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے اور پرواز کے 45 منٹ بعد اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔

انڈونیشیا کے ٹیلی ویژن پر براہِ راست دکھائی جانے والی ایک اخباری کانفرنس میں ملبے کے علاوہ ایک لاش بھی پانی پر تیرتی دکھائی گئی۔
انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کی تلاش کا عمل منگل کے روز بھی جاری رہا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں