پانچ قیدیوں کی سزا ئے موت پر عمل درآمد معطل

لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بینچ نے دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت کے منتظر پانچ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا۔ اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے

156273
پانچ قیدیوں کی سزا ئے موت پر عمل درآمد معطل

لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بینچ نے دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت کے منتظر پانچ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا۔
اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کی شام کو وفاقی حکومت نے پانچ مجرموں کی پھانسیوں پر عمل درآمد روکنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی طرف سے جاری کیے گئے حکم امتناعی کو چیلنج کر دیا ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے دائر کی گئی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پانچ مجرمان کو فروری2014 میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرکے سات اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی عدالت ان پانچ مجرمان کی طرف سے دائر کی گئی اپیلیں جون 2014 کو مسترد کر چکی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مقدمات کی متحرک پیروی کیے جانے اور پھانسی پر عمل درآمد کے حوالے سے عدالتی حکمِ امتناعی کے جلد خاتمے کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں