دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: نواز شریف

پاکستان وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام ادارے دہشت گردی سے لڑنے کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو رائیونڈ میں متحدہ عرب امارت کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے

154277
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: نواز شریف

پاکستان وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام ادارے دہشت گردی سے لڑنے کیلئے متحد ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو رائیونڈ میں متحدہ عرب امارت کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور حکومت دہشت گردی کی لعنت ختم کرے گی۔پاکستان کی پوری توجہ دہشت گردی ختم کرنے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اس مسئلہ پر ایک پلیٹ فارم پرا کھٹی ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے متحد ہو کر دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر عرب شہزادوں نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یک جہتی کیا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش بھی کی۔
وزیر اعظم نے ہفتہ کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اسے جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک متحدہ ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں