پاکستانی طیاروں کی بمباری سے 21 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف یہ پہلی فضائی کاروائی تھی

153482
پاکستانی طیاروں کی  بمباری سے 21 دہشت گرد ہلاک

اطلاع کے مطابق خیبرایجنسی میں سلامتی قوتوں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی تحصیل وادی تیراہ میں تازہ بمباری کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز کی بری اور فضائی کارروائی کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی سمیت شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن جاری ہے جس دوران سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں