خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کاروائی کےنتیجے میں 57 دہشت گردہلاک

پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردی کے حملے کے بعد پاک فضائیہ کے کاروائی کے دوران وادی تیرہ میں 57 دہشت گردوں کو ہلاک کردیہا گیا ہے۔ فوج نے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے ساتھ خیبر ایجنسی میں آپریشن ’’خیبر ون اور ٹو‘‘ بھی شروع کر رکھا

151964
خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کاروائی کےنتیجے میں 57 دہشت گردہلاک

پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردی کے حملے کے بعد پاک فضائیہ کے کاروائی کے دوران وادی تیرہ میں 57 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں 57 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر 20 حملے کئے جس میں متعدد دہشت گرد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ بھی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے ساتھ خیبر ایجنسی میں آپریشن ’’خیبر ون اور ٹو‘‘ بھی شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے جب کہ سیکڑوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو ان کے حوالے بھی کرچکے ہیں۔
اس سے قبل آرمی پبلک سکول پر منگل کو ہونے والے حملے میں 132 بچے اور پرنسپل سمیت 9 اساتذہ مارے گئے تھے۔
اسی سلسلے میں پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بدھ کی رات ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جائزے کے بعد خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں کیے جانے والے 20 فضائی حملوں میں جن میں ’ڈائنیمک سٹرائیکس‘ بھی شامل تھیں، 57 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
یہ سکول پر حملے کے بعد خیبر ایجنسی میں جنگی طیاروں کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں