کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنان کے دھرنے

کراچی میں تحریک انصاف پاکستان کےجمعے کی صبح ہی سے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

146426
کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنان کے دھرنے

کراچی میں تحریک انصاف پاکستان کےجمعے کی صبح ہی سے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے نیشنل ہائی وے سمیت شاہراہِ فیصل اور ایم اے جناح روڈ پر دھرنے شروع کیے۔
مرکزی شاہراہوں پر صبح ہی سے دھرنوں کے باعث کئی علاقوں میں نقل و حمل معطل رہی جبکہ بعض مقامات پر ٹائر وں کو بھی نذرِ آتش کیا گیا۔
بعض مقامات پر دھرنوں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علم بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو تحریک انصاف کی جانب سے جمعے کو دس مقامات پر دھرنوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت سندھ کی جانب سے تحریکِ انصاف کے احتجاج پر نرم لہجہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
انتخابی دھاندلیوں اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران تحریکِ انصاف کی جانب سے اس سے پیشتربھی کراچی میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس دوران عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطابات کیے تھے۔
ادھر صوبائی محکمۂ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل جاری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں