بجلی کے نرخوں میں دو روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں دو روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی جا رہی ہے۔

146438
بجلی کے نرخوں میں دو روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی

 

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں دو روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بجلی کے نرخوں میں اتنی بڑی کمی نہیں کی گئی۔ توقع ہے کہ اس مہینے کے آخر میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی موجود تھے۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ وسائل کی کمی کے باوجود حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ قوم کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 90 کے عشرے میں ملک میں بجلی کی وافر مقدار پیدا ہوتی تھی اور اس وقت ہندوستان پاکستان سے بجلی خریدنا چاہتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ دس پندرہ سالوں کی خرابیوں کو ایک دن میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔لیکن ہم بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں