ایڈمیرل ذکا اللہ کا دورہ ترکی

دس تا تیرہ دسمبر کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کرنے کےلیے انقرہ آنے والے پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل محمد ذکا اللہ نے گزشتہ روز وزیردفاعر عصمت یلماز سے ملاقات کی

144613
ایڈمیرل ذکا اللہ کا دورہ ترکی

دس تا تیرہ دسمبر کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کرنے کےلیے انقرہ آنے والے پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل محمد ذکا اللہ نے گزشتہ روز وزیردفاعر عصمت یلماز سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں مہمان ایڈمیرل نے بعد ازاں ترک اعلی فوجی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔
ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کےلیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ۔
ایڈمیرل ذکا اللہ نے بتایا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔انہوں نے وزیر دفاع عصمت یلماز کو گزشتہ دنوں میں کراچی میں منعقدہ آئیڈیاز 2014 نامی دفاعی صنعتی نمائش کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں ترکی کے اسٹال پر لوگوں کی کافی توجہ رہی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں