پولیو ٹیم پر حملہ ایک شخص ہلاک

فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر مسلح حملے میں عملے کا ایک فرد موقع پر جاں بحق

141661
پولیو ٹیم پر حملہ ایک شخص ہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں ٹیم کے عملے کا ایک فرد ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیو کی روک تھام کے لئے جاری مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیم کے افراد فیصل آباد کے ایک رہائشی علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے کہ جب موٹر سائیکل پر سوار ایک مسلح شخص نے ٹیم پر فائر کھول دیا۔
مسلح شخص نے چھ فائر کئے جن کے نتیجے میں پولیو ٹیم میں رضا کار کے طور پر شامل 40 اسکول ٹیچر سرفراز موقع پر ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا سکول ٹیچر پولیو ویکسی نیشن مخالف عسکریت پسندوں کے حملے سے ہلاک ہوا ہے یا کہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیوں کہ اس سے قبل بھی ذاتی دشمنی کی وجہ سے وہ دو حملوں کا نشانہ بن چکا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ان تین ممالک میں سے ایک ہے کہ جہاں پولیو ایک علاقائی مرض کے طور پر پایا جاتا ہے۔
پولیو کے خلاف جاری مہم کو عسکریت پسندوں کی شدید مخالفت کا سامنا ہے اور پولیو ٹیموں پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں دسمبر 2012 سے لے کر اب تک 67 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عسکریت پسندوں کا دعوی ہے کہ پولیو ویکسی نیشن اصل میں مسلمانوں کو بانجھ بنانے کی ایک سازش ہے۔
ایک روز قبل بھی پاکستان کے شمال مغربی علاقے سوات کے قصبے بنیر میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس پر حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس ہمارا ہدف ہیں اور ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق بھی پولیس سے تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں