جنید جمشید کی خلاف توہین رسالت کے الزام میں ایف آر

والے جنید جمشید کے خلاف منگل کے روز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین حضرت عائشہ کے خلاف گستاخانہ کلمات استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی

136339
جنید جمشید کی خلاف توہین رسالت کے الزام میں ایف آر

پاکستان کے سنگر سے مبلغ بننے والے جنید جمشید کے خلاف منگل کے روز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین حضرت عائشہ کے خلاف گستاخانہ کلمات استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

جنید جمشید کے خلاف ایف آئی آر کراچی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلعی جنوبی عدالت نے رسالہ پولیس اسٹیشن کو پاکستان سنّی تحریک رابطہ کمیٹی کے ایک رکن مبین قادری کی شکایت درج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
کورنگی کے رہائشی مدعی محمد مبین قادری ولد اقبال قادری نے رسالہ پولیس اسٹیشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنید جمشید نے حضرت محمد صلہ اللہ علیہ وسلم اور عائشہ صدیقہ ؓ کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے لہذا انہیں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
تاہم عوام اور علماء کی طرف سے فوری ردعمل کے بعد جنید جمشید نے ایک ویڈیو میں عوام سے معذرت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ " میں نے لاپرواہی میں ایک غلطی کی ہے ۔ جو کوئی صحابہ اکرام اور امہات المومنین کے شان میں گستاخی کا مرتکب ہو وہ ایمان سے خارج ہو جاتا ہے لہذا میں پوری امت مسلمہ سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی وجہ سے معافی کا طلبگار ہوں"۔
ویڈیو میں جنید جمشید آبدیدہ نظر آ رہے ہیں۔
ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر نے کہا ہے کہ جنید جمشید کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا اور کسی سنجیدہ ایکشن سے قبل معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں