نواز شریف کادفاعی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا آئیڈیاز 2014ء متاثر کن نمائش ہے، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ دفاعی مصنوعات کی تیاری میں پاکستانی انجینئرز کا اہم کردار ہے

210209
نواز شریف کادفاعی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا آئیڈیاز 2014ء متاثر کن نمائش ہے، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ دفاعی نمائش میں شرکت کر کے خوشی ہو رہی ہے ، یہ ایک متاثر کن دفاعی نمائش ہے ، نمائش میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ دفاعی مصنوعات کی تیاری میں پاکستانی انجینئرز کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ خود مختاری کا تحفظ خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہونی چاہئے
نمائش میں ایک سو چھتیس بین الاقوامی اور 34 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔چار روزہ آٹھویں ششماہی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014آج ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہو گئی ہے۔ نمائش میں ایک سو چھتیس بین الاقوامی اور 34 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ چین کے تعاون سے تیار کیے گئے JF-17 تھنڈر طیارے بھی نمائش میں رکھے جائیں گے۔
نمائش کا ایک اہم پہلوبین الاقوامی دفاعی سیمینار ہے 'جو آج شام کو ہوگا۔روس پہلی بار نمائش میں شرکت کرے گا ۔ کیے گئے JF-17 تھنڈر طیارے رکھے جائیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں