جنرل راحیل شریف آج وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے

209775
جنرل راحیل شریف آج وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج امریکا کے وزیرِ خارجہ جان کیری سے ملاقات کر رہے ہیں۔
یہ ملاقات جنرل راحیل شریف کے دورہ متحدیہ امریکہ کے موقع پر ہو رہی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گزشتہ دو ہفتوں سے متحدہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ان کا پہلا ہفتہ متحدہ امریکہ میں سرکاری مذاکرات میں گزرا جبکہ انہوں نے نجی طور پر متحدہ امریکہ میں مزید ایک ہفتہ ٹھہرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور آج وشنگٹن میں یہ ملاقات ہو رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران آرمی چیف کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ کو شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن اور اس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔ جان کیری سے ملاقات کے بعد جنرل راحیل شریف وطن واپس آجائیں گے۔
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کا پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے یہ پہلا سرکاری دورۂ امریکہ تھا جس میں انھوں نے اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں