پاک فوج ہی ملک میں انتظامی یونٹس قائم کرسکتی ہے: الطاف حسین

فوج ملک کا اقتدار سنبھال لے کیونکہ پاک فوج ہی پاکستان میں انتظامی یونٹس ٹھیک کرسکتی ہے،اب ملک میں انتظامی یونٹس کا قیام نا گزیر ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے

207150
پاک فوج ہی ملک میں انتظامی یونٹس قائم کرسکتی ہے: الطاف حسین

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید انتظامی یونٹس بنانے چاہئیں۔
فوج ملک کا اقتدار سنبھال لے کیونکہ پاک فوج ہی پاکستان میں انتظامی یونٹس ٹھیک کرسکتی ہے،اب ملک میں انتظامی یونٹس کا قیام نا گزیر ہے ،ظالم کے خلاف گردن جھکانا نہیں بلکہ کٹانا پسند کروں گا چاہے مجھے ملک دشمن یا غدار ہی کیوں نہ کہا جائے لیکن سچ بولتا رہوں گالیکن باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حق پرست عوام فوج کے شانہ بشانہ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرینگے۔ قوم جنرل راحیل شریف کا ساتھ دے فوجیوں کو پکارنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انتظامی یونٹس بنانے کا معاملہ فوج ہی حل کر سکتی ہے۔ جاگیردار، کرپٹ حکمران یہ کام نہیں کر سکتے۔ الطاف حسین نے کہا پاکستان ہاکی ٹیم کا بیڑا غرق کس نے کیا کرکٹ پر اربوں کے وسائل اور ہاکی ٹیم کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں
تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مزید انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کا الگ اور کام کرنے والوں کا الگ صوبہ بنادیا جائے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں